ہائیکورٹ: لگژری ٹیکس کے نوٹسز معطل

لاہور (میڈیا پاکستان)  لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز کی طرف سے بھجوائے گئے لگژری ٹیکس کے نوٹسز معطل کر دیے۔ عدالت نے سیکرٹری ایکسائز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے کاشف سجاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار تمام تر ٹیکسز ادا کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود گھر پر لگژری ٹیکس کی وصولی کے لیے نوٹس بھجوا دئیے گئے، دیگر ٹیکسز ادا کرنے کے بعد گھر پر لگژری ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، درخواست گزار کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ پنجاب فنانس ایکٹ 2014 کے شیڈول کے تحت لگژری ٹیکس لاگو نہیں ہوتا لیکن ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگژری ٹیکس کے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں، درخواستگزار کی طرف سے استدعا کی گئی کہ عدالت بھجوائے گئے نوٹس کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …