لاہور (میڈیا پاکستان) آسٹریلیا سے آئے 22 سکھ یاتریوں نے شاہی قلعہ کا دورہ کیا اور انار کلی بانو بازار سے خریداری بھی کی۔سکھ یاتریوں نے شاہی قلعہ کا دورہ کیا اور لاہور میں موجود تاریخی عمارات کو سراہا، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ لاہوریے بہت مہمان نواز ہیں اور لاہور میں آکر انھیں اپنا پن محسوس ہوتا ہے۔سکھ یاترویوں نے انارکلی بانو بازار سے خرداری بھی کی، کہتے ہیں کہ بانو بازار قدیم بازار ہے اور یہاں سے خریداری کے ساتھ اچھی یادیں واپس لیجانا چاہتے ہیں۔سکھ یاتریوں نے جہاں لاہور کی تعریف کی وہیں انڈین پاسپورٹ کی وجہ سے ان کے ساتھ کئے جانے والے برے سلوک کا شکوہ بھی کیا۔سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی کی وجہ سے وہ دوبارہ لاہور آنا چاہتے ہیں اور اگلے سال دوبارہ لاہور آئیں گے۔
