BALOCHISTAN: Photo taken with mobile phone on Oct. 27, 2017 shows local people gathering near a damaged compartment of a passenger train at the blast site in southwest Pakistan's Balochistan province. At least six people were injured on Friday when a blast hit a train in Pakistan's southwestern province of Balochistan, said the train service operator. Xinhua/INP PHOTO

بلوچستان: مسافر ٹرین پر بم حملہ، 5 افراد زخمی

کوئٹہ(میڈیا پاکستان) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے.لیویز ذرائع نے بتایا کہ اکبر بگٹی ایکسپریس کو ضلع بولان کے علاقے ہرک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں مسافر ٹرین کی بوگی نمبر 9 بری طرح متاثر ہوئی۔واقعے کے بعد دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔دھماکے کے بعد ایف سی، لیویز اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔بعد ازاں دھماکے سے متاثرہ ٹرین کو مچھ ریلوے اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ضلع بولان پہاڑوں میں گھرا علاقہ ہے اور اسے بہت حساس قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، مسافر ٹرینوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …