پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سربراہ نورالامین منگل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سربراہ نورالامین منگل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریسٹورنٹ مالک دلاور خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ نور الامین مینگل عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ درخواست گزار ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ سیل کر دیا ہے ریسٹورنٹ سیل کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت ریسٹورنٹ کھولنے کے احکامات دیئے ہیں  ، درخواست گزار کے مطابق عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت کے مترداف ہے اس لیے نورلاامین منگل کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …