ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ پر وزارت پٹرولیم، اوگرا سے جواب طلب

لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف دائر درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا ، تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے سردار قاسم فاروق کیندرخواست پر سماعت کی درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ کر دیا جاتا درخواستگزار وکیل نے قانوی نقطہ اٹھایا کہ مشترکہ مفاداتی کونسل کی اجازت کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مشترکہ مفاداتی کونسل نے ایل پی جی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزارت پٹرولیم کو دیا ہے مگر جب وزارت پٹرولیم ایک بار قیمتوں کا تعین کرلے تو مشترکہ مفاداتی کونسل کی اجازت کے بغیر قیمتوں میں اضافہ وزارت پٹرولیم کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے عدالت کو بتایا گیا کہ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم مشترکہ مفاداتی کونسل کی اجازت کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہےدرخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو ایل پی جی قیمتوں میں بے جا اضافہ روکنے کا حکم دے عدلات نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئےوزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …