بچوں کے گٹروں میں گرنے کے واقعات، ڈی سی لاہور، ایم ڈی واسا عدالت پیش

لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ کاکھلے گٹروں میں بچوں کے گرنے کے بڑھتے واقعات کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی لاہور ایم ڈی واسا اور ایس پی سٹی انوسٹی گیشن عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوگئے ،عدالت نے تینوں افسروں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت بغیر کسی کاروائی ملتوی کر دی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت میں عدالتی حکم پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید ایم ڈی واسا اور ایس پی سٹی انوسٹی گیشن پیش ،درخواست گزار رائوظفر محمود خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ بچوں کے مین ہول میں گرنے کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ،سڑکوں، بازاروں اور راہداریوں میں سیوریج کے ابلتے گٹروں پر ڈھکن موجود نہ ہونے سے بچے اور راہ گیر گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،افسوس ناک واقعات کے باوجود کسی سرکاری افسر کے خلاف نہ انکوائری کی گئی نہ ہی قانونی کاروائی ہوئی درخواستگزار نے استدعا کر رکھی ہے کہ عدالت بچوں کے کھلے ہول میں گرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دے عدالت نے تینوں افسران کو آئیندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کی حکم دیتے ہوئے سماعت بغیر کسی کاروائی ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …