قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آ گئے

لاہور (میڈیا پاکستان) قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولی گراف ٹیسٹ میں مفتی عبدالقوی کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا۔ مفتی قوی نے ماڈل کے قتل میں کسی بھی طور پر ملوث ہونے سے صاف انکار کیا تھا تا ہم مشین نے انکار کو یکسر جھوٹ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے دوران پوچھے گئے بنیادی سوالات کے جواب بھی ان کے بیان سے ممماثلت نہیں رکھتے۔
مفتی عبدالقوی سے ٹیسٹ کے دوران پوچھا گیا کیا وہ کیس میں کسی بھی طرح سے ملوث ہیں؟ اور کیا وہ قندیل بلوچ سے ملنے اکیلے گئے تھے؟۔ اس کے علاوہ مفتی عبدالقوی سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آیا وہ روزے کی حالت میں ہیں یا نہیں؟۔ پولی گرافی ٹیسٹ کے بعد مفتی عبدالقوی کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت ہو گیا ہے جبکہ فرانزک ٹیسٹ کے دوران ان کے موبائل فون میں کچھ مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز بھی پائی گئیں جو ڈیلیٹ کر دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …