اوورسیزپاکستانیزکمیشن کی کاوش،بیرون ملک مقیم پاکستانی کی گاڑی برآمد

لاہور(سٹاف رپورٹر میڈیا92نیوز)اوورسیزپاکستانیزکمیشن کی کاوش سےبیرون ملک مقیم پاکپی سی کی کاوش، متحدہ عرب امارات میں مقیم سید علی حیدر کی ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کی گاڑی
جوہر ٹاون سے چوری کر لی گئی تھی اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی کاوشوں سے سمندر
پار مقیم پاکستانی کی چوری ہونے والی کار برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
گیا ہے۔ وائس چیئر پرسن او پی سی، شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے اس
ضمن میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم سید علی حیدر شاہ بخاری نے شکایت
درج کروائی کہ ان کی 2005 ماڈل کی کار ان کی رہائش گاہ ریونیو سوسائٹی، جوہر
ٹاؤن لاہور کے باہر سے چرالی گئی ہے، جس کو برآمد کرایا جائے۔ یہ شکایت مزید
کارروائی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل او پی سی ، ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کے
سپرد کی گئی جن کی کاوشوں سے خالد محمود نامی ملزم سے گاڑی برآمد کرکے اس کو
گرفتار کر لیاگیا۔ سید علی حیدر شاہ بخاری نے گاڑی کی برآمدگی اور ان کے حوالے
کرنے میں مدد فراہم کرنے پر او پی سی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہےستانی کی گاڑی برآمد کر لی گئی.

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …