او پی سی کی کوششوں سے او پی ایف ہاﺅسنگ سکیم لاہور کی 75 کنال بیش قیمت اراضی واگزار

لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب کی کاوشوں سے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن (او پی ایف)ہاﺅسنگ سکیم کی 30کروڑ روپے مالیت کی 75 کنال اراضی غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرالی گئی ہے۔ وائس چیئرپرسن او پی سی شاہین خالد بٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ اوپی ایف نے موضع رکھ رائے ضلع لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہاﺅسنگ سکیم بنانے کی غرض سے 75 کنال 12 مرلہ اراضی خریدی تھی تاہم ادائیگی کے باوجود سابق مالک اوپی ایف کو زمین کا قبضہ نہیں دے رہا تھا۔ اوپی ایف کی طرف سے شکایت کے اندراج کے بعد اوپی سی نے متعلقہ محکموں کی مدد سے کارروائی کے بعد زمین سے ناجائز قبضہ ختم کروایا۔وائس چیئرپرسن نے بتایا کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کو ششیں کررہاہے اور ابتک موصول ہونے والی شکایتوں میں سے 50 فیصد کا ازالہ کیاجاچکاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …