او پی سی، اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے ہائوسنگ سکیموں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، خالد شاہین بٹ

لاہور(M92)وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)کیپٹن(ر) خالد شاہین بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی ہائوسنگ سکیموں کے حوالے سے شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ وہ ایک نجی ہائوسنگ سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کا موں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ خالد شاہین نے کہا کہ او پی سی، اوورسیز پاکستانیوں کو مقررہ مدت میں پلاٹس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہائوسنگ سکیموں کی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے مذکورہ سکیم کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ سٹرکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، سیوریج ، ڈرینج سسٹم اور دیگر ترقیاتی کام مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں تا کہ اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر الاٹیوں کو پلاٹس کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے مزیدبراں اس ضمن میں او پی سی کو ہفتہ وار بنیادوں پر رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔ خالدشاہین نے ہائوسنگ سکیم میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا موقع پر جا کر جائزہ بھی لیااور انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …