لاہور:(میڈیا پاکستان) رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62،63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست گزار شہری محمود اختر نے عدالت سے استدعا کی کہ عائشہ گلالئی میڈیا پر عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں، انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور جھوٹ پر مبنی بیانات دیے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکردار شخص ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ان کی رکنیت معطل کردی ہے۔

PESHAWAR, PAKISTAN, JUN 07: Member National Assembly Ayesha Gulalai addressing to
media persons during a press conference at Peshawar press club on Wednesday, June 07, 2017.
(Fahad Pervez/PPI Images).