سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لے لیا

سری لنکن (میڈیا92نیوزآن لائن)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کیلئے قائل نہ کرسکاذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔
سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …