45 دن بعد شہہبازشریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا:ملک احمد خان

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اگرمیاں نوازشریف سمجھیں گے کہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم آنا چاہیے تو پھر دو رائے نہیں ہوگی تاہم اس حوالے سے مری میں ن لیگ کا مشاورتی عمل جاری ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پارٹی کے مفاد میں ہوگا۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کا پارٹی فیصلہ یہی ہے کہ 45 دن بعد شہہبازشریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا اور شہبازشریف کی خواہش ہمیشہ میاں نوازشریف کی فیصلوں کی توثیق ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی میں میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم نامزد کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقل وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے تاہم ان کے قومی اسمبلی میں آنے تک یہ ذمہ داریاں شاہد خاقان عباسی انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …