ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جب کہ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
علاوہ ازیں دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …