ہری پور: اسٹیل مل میں دھماکا، جھلس کر ایک مزدور ہلاک

ہری پور (میڈیا پاکستان) خیبرپختونخواہ کے ڈسٹرکٹ ہری پور میں نجی اسٹیل مل کے فرنس یونٹ میں دھماکے سے مل میں کام کرنے والا ایک مزدور ہلاک اور دیگر 14 جھلس گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مستحکم اسٹیل مل میں دھماکے سے جھلسنے والے 14 افراد میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہزارہ ڈویژن کے کسی بھی ہسپتال میں برن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو واہ کینٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔اسٹیل مل میں دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …