پی ایچ ایف عالمی ہاکی فیڈریشن کو جرمانے کی ادائیگی کیلئے فکرمند

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)
پاکستان ہاکی فیڈریشن رواں ماہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عائد جرمانے کی ادائیگی کیلئے فکرمند ہے، پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں 19 اگست کو نو ہزار یورو سے زائد جمع کرانے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے پچھلے دنوں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرائی تھی۔ اس ضمن میں اطلاعات ہیں کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں ڈھائی کروڑ کی پہلی گرانٹ جاری کردی ہے۔تاہم پی ایچ ایف کی جانب سے پہلی قسط ملنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوسندھ حکومت ماضی میں بھی دس کروڑ روپے کی گرانٹ دے چکی ہے۔دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پیر کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں اہم شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کی اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …