امریکہ کا پاکستان کیلئے ایف 16 طیاروں کے پرزے اور تکنیکی خدمات کا اعلان

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے لیےساڑھے بارہ کروڑ ڈالرز کے پرزے اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی دفاعی سلامتی تعاون کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے آلات اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکہ نے بھارت کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی 67کروڑ ڈالرز کی سپورٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے سے خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو بھی فائدہ ہوگا۔

امریکہ کی جانب سے یہ اعلان وزیراعظم عمران خان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے چند روز بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …