رواں سال بھی 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان

ایپل کے نئے آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اس بار بھی یہ کمپنی 3 نئی ڈیوائسز ہی صارفین کے لیے پیش کرے گی۔

نائن ٹو فائیو میک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال بھی ایپل کی جانب سے 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جائیں گے جن کو ممکنہ طور پر آئی فون 11 سیریز قرار دیا جائے گا۔

اس بار فونز ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے فونز سے زیادہ مختلف نہیں ہوں گے تاہم ان میں پہلے سے زیادہ بہتر پراسیسر اور کیمرا سسٹم دیا جائے گا۔

اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ 2019 میں ایپل کی جانب سے 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جائیں گے۔

ان نئے آئی فونز میں ایپل کے تیار کردہ نئے پراسیسر اے 13 کو دیا جائے گا جبکہ آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کے اپ ڈیٹ ماڈلز میں او ایل ای ڈی ریٹینا ڈسپلے ہوگا۔

018 کے ایل سی ڈی ڈسپلے واکے آئی فون ایکس آر (10 آر) کے اپ ڈیٹ ورژن میں کم ریزولوشن والا لیکوئیڈ ریٹینا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے ایک نیا ٹیپٹک انجن تیار کیا جارہا ہے جو ڈسپلے میں پریشر سنسیویٹی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کے اپ ڈیٹ ماڈلز میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا اور یہ پہلی بار ہوگا جب ایپل اپنے فونز میں 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ متعارف کرائے گی۔

ان کیمروں میں وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ ایک نیا فیچر اسمارٹ فریم بھی دیا جارہا ہے جو تصویر کھیچنے کے بعد ان کی ایڈیٹنگ اور کراپبنگ کو بہتر بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …