حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے ، چئیرمین سینیٹ کو بچانے کے لیے حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف متوقع تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے حکومت نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز، سینیٹر مرزا آفریدی اور ایوب آفریدی پر مشتمل حکومت وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا ہے جہاں ان کی ملاقات شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد جے یو آئی ف کے امیر سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے تعاون کی درخواست کرنا ہے۔

اس سے قبل شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر رضاربانی کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز پیش کی تھی۔

ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سینیٹ کی تاریخ میں کبھی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئی، ہم حزب اختلاف کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے جو قدم اٹھایا ہے اس کا نتیجہ مثبت نہیں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …