منی لانڈرنگ کیس: مریم، حسین اور حسین نواز طلب

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نواز کے رہنما مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو طلب کر لیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کیاگیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیب تینوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں میں تحقیقات کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں این آر او لینے اور منی لانڈرنگ کرنے والے آج کس منہ سے سلیکٹڈ اور ڈالر مہنگا ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس پر عوامی پیسہ چوری کرنے کا الزام ہے وہ قومی اسمبلی میں آ کر کس طرح عوام کی نمائندگی کر سکتا ہے، جس پر بدعنوانی کا الزام ہو وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایک لعنت ہے اور اب اس کیخلاف پوری طرح کریک ڈاؤن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے بڑی مشکل جاری خسارہ کم کرنا ہے اور حکومت نے اب تک 30 فیصد خسارہ کم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …