قومی ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز، پانچوں میچز یکطرفہ رہے

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن نیوز)
6ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ منگل سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی۔ چیئرمین پی آئی اے کے مشیر ایئر وائس مارشل نور عباس نے افتتاح کیا، اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپئین حنیف خان اور آرگنائزنگ سیکریٹری حیدر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
پہلے روز 5 میچز کا فیصلہ ہوا، تمام مقابلے یکطرفہ رہے، کے پی کے نے گلگت کو 11گول، پورٹ قاسم اتھارٹی نے بلوچستان کو6 گول، پنجاب نے فاٹا کو 7 گول، سندھ نے اسلام آباد کو 5 گول جبکہ پی آئی اے نے پی اے ایف کو 1-3سے ہرا دیا۔
چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ نیشنل بینک اور پاکستان پولیس کے درمیان رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کردیا گیا اور اس کی جگہ پی آئی اے اور پاکستان ایئرفورس کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …