سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے نئی درخواست دائر

اسلام آباد(میڈیا پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جج صاحب کی طرف سے کی جانیوالی ’ریکوئسٹ‘ کے دعوے اورعدالت عظمیٰ کی طرف سے کی جانیوالی وضاحت کے بعد عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔
طارق اسد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس کے حوالے سے عمران خان نے جھوٹ بولا ہے، جھوٹ بولنے پر وہ صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔
یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھاکہ جسٹس کھوسہ نے انہیں ریکوئسٹ کی تھی کہ سڑکوں کی بجائے کیس کو عدالت میں لائیں جس کے بعد دو نومبر کو لاک ڈاﺅن کا فیصلہ واپس لیا جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ نے سوشل اور الیکڑانک میڈیا کے کچھ حلقوں میں عمران خان کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے حوالہ سے ایک انٹرویو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر ویو میں لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔عدالت عظمیٰ کی طرف سے وضاحت میں مزید کیا کچھ کہا گیا؟ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …