چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد : سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو طلب

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن ) سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ایوان بالا کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اپوزیشن نے چند روز قبل چیئرمین صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیش جمع کرائی تھی جس پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے اعتراض لگا کر اپوزیشن سے اس پر وضاحت طلب کی تھی۔

سینیٹر شیری رحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 4 دن بعد اعتراض لگانے کا مقصد کیا ہے؟ اعتراضات تاخیری حربہ ہیں اور سینیٹ کا اجلاس بلانے میں تاخیر غیر آئینی ہو گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو انہیں ہٹانے کے لیے جمع کرائی گئی قرارداد واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد متفقہ امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو نے ریکوزیشن پر اعتراض لگائے جانے کے عمل کو حکومت کا تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے نمبر پورے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …