نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کرلیا،گرفتاری کا امکان

پنڈی (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کیا ہے۔ اس سے قبل بھی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو آج گرفتار کیا جا سکتا ہے ، کیونکہ ان کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے ، شائد خاقان عباسی تاحال نیب کو مطمین نہیں کر سکے ، امکا یہی ظاہر کیا جا رہا ہے آج یا آئندہ پیشی پر نیب انکو باضابط طور پر گرفتار کر لے گئ .

یاد رہے کہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …