ونڈے میں کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے محمد حفیظ مضبوط امیدوار

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)محمد حفیظ ایک بار پھر ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کیلئےایک مظبوط امیدوار کے طور پر قرار دیئےگئے ہیں.

ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کیلئے غور کیا جا رہا ہے .ان تبدیلیوں میں تینوں فارمیٹس کی ٹیموں کیلئے الگ الگ کپتان کی نامزدگی زیر غور ہیں .زرائع کے مطابق میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی’ کیا گیا ہے کہ سینئر آل راونڈر محمد حفیظ کےقومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہونے کے کافی چانسز ہیں،اور یہ بھی دعوی’ کیا گیا ہےکہ بابر اعظم بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اس وقت ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے محمد حفیظ کیساتھ ساتھ بابر اعظم کے نام پر بھی غور کر رہا ہے۔ اور مزید یہ کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پرزیادہ کام کے بوجھ کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے تینوں فارمیٹس کیلئے علیحدہ علیحدہ کپتانوں کی نامزدگیوں پر غور کرنا شروع کردیا ہے زرائع کے مطابق غیر ملکی اور ملکی کوچ کی تقرری کا معاملہ متنازعہ ہونے کے باوجود سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کی خدمات کی حصولی متوقع ہیں

زرائع کا یہ بھی دعوی’ہے کہ سرفراز احمد کی حالیہ کارکردگی کی وجیہ سے کرکٹ بورڈ کے عملے میں یہ تاثر پایا جا رہا ہےکہ سرفراز احمد پر کپتانی کی شدید بوجھ کی وجہ سے اسکی اپنی کار کردگی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔

اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کیلئے پی سی بی نے اگرچہ تاحال کچھ کہنے سے گریز کیا ہے لیکن پھربھی ذرائع کا کہنا ہے کہ 29جولائی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے اورقوی امکان ہے کہ اس اجلاس میں تینوں فارمیٹس کی قیادت کیلئے علیحدہ علیحدہ قیادتوں کی تقرری کا بھی اعلان کیا جائےگا.

محمد حفیظ اور بابر اعظم کے علاوہ عماد وسیم اور اظہر علی پر بھی دیگر فارمیٹس کیلئے بھروسہ کیا جاسکتا ہےاور مزید یہ کہ سرفراز احمد کو آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلیئے مختصر فارمیٹ کی کپتانی کیلئے زیر غور سمجھا جائےگا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …