سرکاری ،پرائیویٹ ہسپتالوں،کلینکس اور لیبارٹریوں کا فضلہ کباڑیوں کو فروخت

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)
پنجاب کے سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں کلینکس اورلیبارٹریوں سے بڑی تعداد میں پیدا ہونے والا ہسپتالوں کا خطرناک فضلہ تلف کرنے کی بجائے زمین میں دفن اور بڑی مقدارمیں کباڑیوں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔مراکز صحت پر کام کرنے والے صفائی کا عملہ خطرناک فضلہ کباڑیوں کو فروخت کر رہے ہیں ۔ملتان ڈویژن میں بڑی تعداد میں ہسپتالوں سے پیدا ہونے والے خطرناک ویسٹ کا کاروبار کرنے والے کباڑیو ں کی نشاندہی کر دی گئی ۔سپیشل برانچ نے محکمہ صحت اور اضلاع کی انتظامیہ کے اس حوالے سے کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ہسپتال ویسٹ کا کاروبار میں ملوث کباڑیوں کے تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کر دی ۔ 92نیو ز کو موصول رپورٹ کے مطابق 13ایسے کباڑیوں کی نشاندہی کی گئی کہ جو ہسپتال کے ویسٹ کا کاروبار بھی کر رہے ہیں ان کباڑیوں میں رضوان نامی شخص ملتانی گیٹ شجاع آباد میں، محمد صدام بستی خیر پور شجاع آباد، محمد عارف جلال پور بائی پاس جلا ل پور روڈ شجاع آباد ، محمد اکبر گجو ہلتہ ، بابر علی کباڑیانزد ہسکول پٹرولیم شیر شاہ روڈ مظفر پور ملتان ، رزاق احمد نزد قیصر راشد میریج ہال ملتان شامل ہیں ۔ اسی طرح ضلع خانیوال میں غلا م مر تضی پل بیگر نزد پرانا ہیڈ سیدھانی جھنگ روڈ کبیر والا ،ضلع وہاڑی میں غلا م حسین نزد دربار بابا سوہناسرکارملتان پی ایس ماڈل ٹاون بورے والا ، مشتاق حسین خانیوال روڈ چوک میتلا میلسی پی ایس ٹبہ سلطان پور میلسی ، احمد کباڑیہ رانا کابار سنٹر نزد علامہ اقبال پارک لالا زر کالنی پی ایس دھنیوال وہاڑی ، کباڑیہ محمد نصیر کرامت پو رروڈ نزد ڈاکٹر طاہرہ پروین ہسپتال میلسی ، کباڑیہ مزمل نزد دربابابا نتھے شاہ میلسی پی ایس سٹی میلسی اور لودھراں میں کباڑیہ محمد شبیر اڈہ بھامنی والا پی ایس صدر لوھراں اس کاروبار میں ملوث ہیں ۔ پلاسٹک سے اشیا تیار کرنے والے چھوٹے بڑے یونٹس میں ہسپتال ویسٹ کی بہت بڑی مانگ ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …