امریکہ : غیر قانونی مقیم افراد کے گر د گھیرا تنگ، گر فتار ی کیلئے چھا پے

واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن) امریکہ میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے امیگریشن حکام مختلف بھیس بدل کر گر فتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں جس سے خوف وہراس کی لہر پھیل گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن عدالتوں سے دس لاکھ افراد کے ملک بدری کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی پکڑ دھکڑ امریکی اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔شہری حقوق کی ایک تنظیم نے چھاپوں کو روکنے کیلئے نیویارک کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بہت سے تارکین وطن کو امیگریشن کورٹ میں پیش ہونے کیلئے مناسب وقت ہی نہیں ملا
جسکے باعث انکی ملک بدری کا نوٹس جاری ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کریک ڈاؤن سے جنوبی ایشیائی تارکین وطن بھی متاثر ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …