قطرینہ کیف کا جنم دن: دلکش اداﺅں سے شائقین کو دیوانہ بنادیا

ممبئی(میڈیا92نیوز آن لائن) مشہور اداکارہ قطرینہ کیف ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے اپنی دلکش اداﺅں سے تقریباً ایک دہائی سے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔

ہانگ کانگ میں 16جولائی کو پیدا ہوئیں قطرینہ کیف کا اصل نام قطرینہ ٹارکیٹی ہے جنہوں نے 14سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔ قطرینہ ماڈلنگ کرنے کے مقصد سے ممبئی میں آئی تھیں لیکن اس دوران کی ملاقات کیزا دغوستاد سے ہوئی۔ کیزا دان دنوں فلم بوم بنا رہے تھے۔ انہوں نے قطرینہ کو بوم میں کام کرنے کی تجویز دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا

سال 2003ءمیں ریلیز فلم بوم مجرمانہ پس منظر پر مبنی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیکی شرف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے بوم باکس آفس پر بری ناکام رہی۔ سال 2005ءمیں قطرینہ ایک بار پھر سے امیتابھ کے ساتھ فلم سرکار میں کام کرتی نظر آئیں لیکن فلم کی کامیابی کا انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔

سال 2005ءمیں ہی جلوہ گر ہوئی فلم، میں نے پیار کیوں کیا ’قطرینہ کے فلمی کیرئیر کی پہلی سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ یہ فیملی قطرینہ کو سلمان خان کی وجہ سے ملی تھی اوراس فلم کی کامیابی کے بعد انہیں فلم انڈسٹری میں اچھی فلموں کے آفر ملنے شروع ہو گئے تھے۔ قطرینہ کے فلمی کیرئیر میں ان کی جوڑی کھلاڑی کمار اکشے کے ساتھ کافی پسند کی جاتی ہے۔

اکشے اور قطرینہ کی جوڑی سب سے پہلے سال 2006ءمیں آئی فلم، ہم کو دیوانہ کر گئے، میں ایک ساتھ نظر آئی تھی حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی لیکن دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی سال 2007ءمیں آئی فلم ”نمستے لندن“ میں نظر آئی۔

یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد اس جوڑی نے ویلکم، سنگھ از کنگ، دے دنادن اور تیس مار خان جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ قطرینہ نے سلمان خان کے ساتھ، میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت جیسی فلموں میں کام کیا اور اس جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

قطرینہ کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً ایک دہائی ہو چکی ہے اور اس دوران انہوں نے شاہ رخ ، سلمان خان، ریتک روشن اور اکشے کمار جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کے کیرئیر کی دیگر قابل ذکر فلموں میں، اپنے،ریس، نیو یارک، بلیو، عجب پریم کی غضب کہانی، راج نیتی، زندگی نہ ملے گی، دوبارہ، میرے برادر کی دلہن، جب تک ہے جان، دھوم 3، بینگ بینگ فینٹم ، فتور، ٹھگس آف ہندوستان اور زیرو اہم ہیں۔ قطرینہ ان دنوں اکشے کے ساتھ فلم، سوریہ ونشی میں کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …