قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ ووٹنگ کچھ دیر میں شروع ہو گی

اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن) نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے جس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے نومنتخب رکن اسمبلی عثمان بادینی نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا جس کے بعد سپیکر نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا عمل جاری کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے نوید قمر، تحریک انصاف اور ق لیگ کے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ مدمقابل ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …