لاہور کے تھانہ شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ، ایڈوکیٹ دلاور حسین بھائی سمیت شدید زخمی !

لاہور (اپنے رپورٹر سے ) لاہور تھانہ شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں ایک دن قبل ہونے والی معمولی تلخ کلامی پر ایڈوکیٹ دلاور حسین اور اسکے بھائی پر ہیبت خان . گلزار خان سمیت پانچ پٹھان برادری سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایڈوکیٹ دلاور خان بھائی سمیت شدید زخمی ہو گیا ، جو لاہور میو ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ،

تھانہ شفیق آباد پولیس کی جانب سے پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایف آئی ار کے مطابق فائرنگ کرنے کی وجہ عنادیہ یہ بنی کہ ملزمان نے وکیل ملک دلاور حسین کے کزن فاروق پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا جس میں دلاور خان نے اپنے کزن کی حمایت کی جسکا ملزمان کو دکھ تھا ،
ملزمان مسلح ہتھیاروں کے ساتھ آئے اور دلاور حسین پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ زخمی ہو کر گر گئے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگے ، فائرنگ سے ایک گولی ملک دلاور حسین ایڈوکیٹ کے پاوں میں لگی جبکہ تین گولیاں انکے پیٹ میں لگی جن میں ایک گولی انکے پھیپھڑوں کو چیرتی ہوئی دوسری جانب نکل گئی ، ایڈوکیٹ ملک دلاور اس وقت میو ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے

ملزمان کی شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر راہ گئے ، پولیس نے زخمی ایڈوکیٹ کے بھائی ملک منور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی ہے لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ،

ایڈوکیٹ دلاور حسین پر فائرنگ واقعہ کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام مقامی عدالتوں میں مکمل ہڑتال تھی۔ وکلاء برادری کی بڑی تعداد میو ہسپتال بھی پہنچ گئی وکلاء نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …