الیکشن کمیشن نے 32 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) الیکشن کمیشن نے 32 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 32 ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے جن میں طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، جی جی جمال، فہمیدہ مرزا اور محسن شاہ نواز رانجھا شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ گوشوارے جمع کرانے پر معطل ارکان کی رکنیت بحال کی گئی اور متعلقہ اسمبلیوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اب قانون سازی میں حصہ لے سکیں گے۔ بحال کیے گئے ارکان میں قومی اسمبلی کے 9، پنجاب اسمبلی کے 7، سندھ کے دو، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 13 اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے۔
یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں نوازشریف کے داماد کیپٹین صفدر اورعائشہ گلالئی سمیت 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت 16 اکتوبر کو معطل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …