برطانوی اخبار نے عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر خودساختہ او گمراہ کن خبر چھاپی، قانونی کاروائی کروں گا ،شہباز شریف

اسلام آباد، لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل، وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبرخودساختہ او گمراہ کن خبرعمران خان کی ایماء پر چھاپی ہے،

احسن اقبال نے کہا کہ اسٹوری اسپانسرڈ، مقصد جج کی ویڈیو سےتوجہ ہٹانا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ خبرمن گھڑت اورجھوٹ کا پلندہ،عمران کے سازشی ذہنی اختراع ہے،شہبازشریف نےجو کام کئےدہائیوں میں نہیں ہوئے۔

تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایماء پر چھاپی لہٰذا ان دونوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کرینگے، عمران خان صاحب آپ کو ابھی میری جانب سے کئے گئے 3 ہتک عزت کے دعوؤں کا جواب بھی دینا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اخبار کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اسپانسرڈ اسٹوری ہے ، یہ کردار کشی کی اسٹوری ہے اسکی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ اس اسٹوری سے جو جج کی ویڈیو ہے اس سے توجہ نہیں ہٹ سکتی۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وکی پیڈیا نے ڈیلی میل کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ ناقابل اعتبار اخبار ہے اور اسکی کسی خبر کو بطور حوالہ استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ خبریں گھڑتے ہیں۔احسن اقبال کہا کہ حکومت اپنی سیاست کیلئے پاکستان کو بدنام کر رہی ہے تاکہ کوئی غیر ملک پاکستان سے کسی قسم کا اقتصادی تعاون نہ کرے۔

علاوہ ازیں ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر میں لگائے گئے الزمات کو بے بنیاد اور پراپیگنڈا مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شائع ہونے والی خبر کے پہلے پانچ حصوں میں شہباز شریف کی کارکردگی اور انکے منصوبوں کی تعریف کی گئی ہے، خبر کے مشکوک ذرائع والے حصے میں تمام سازشی نظریات اور الزامات عائد کیے گئے ہیں،خبر میں کسی برطانیہ کے سرکاری رپورٹ کا ذکر نہیں،خبرمن گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے جو عمران صاحب کے سازشی ذہنی اختراع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …