ینگ ڈاکٹرز پھر سراپا احتجاج، جی او آر میں داخلے کی کوشش پر پولیس سے تصادم، واٹر گنوں اور آنسو گیس کا استعمال، متعدد کی حالت خراب

لاہور (میڈیا پاکستان)ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے پھر سڑکوں پر آگئے ،مظاہرین نے جی او آر ون میں داخلے کی کوشش کی تو پولیس سے تصادم ہو گیا اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے واٹر گنوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو پیچھے دھکیل دیدیا گیا اس کے علاوہ مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس سے ڈاکٹرز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے ،بعض کی حالت خراب ہو گئی جس پر انہیں طبی امداد بھی دی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ مظاہرین سیکرٹری ہیلتھ کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …