نواز شریف کی نا اہلی، گوجرانوالہ کے لیگیوں نے اب تک کی سب سے بڑی ریلی نکال کر قائدین کی امیدیں بڑھا دیں

گوجرانوالہ (میڈیا پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ آج (منگل کو) یہاں نواز شریف کی نا اہلی کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ہے جو اس تناظر میں نکالی گئی تمام ریلیوں سے بظاہر سب سے بڑی ریلی ہے۔
جمعہ 28 جولائی کو نواز شریف کی عدالت عظمیٰ سے نا اہلی کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی طرف سے اپنے قائد کے حق اور عمران خان کی مخالفت میں ریلیاں نکالی گئیں لیکن حکمران جماعت کی ان ریلیوں میں عوام کی شرکت مایوس کن حد تک کم رہی ۔ راولپنڈی اور لاہور میں نکالی جانے والی بعض ریلیوں کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر ن لیگ کے کارکنوں کا منہ چڑانے کیلئے بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی تاہم یہ ریلی بھی اتنے اثرات مرتب نہ کر سکی تاہم آج (منگل کو) لدھیوالا وڑائچ میں نکالی جانے والی ریلی نے تمام ریلیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …