اسلام آباد (میڈیا پاکستان)پانامہ لیکس کیس میں نا اہلی کے بعد اب نواز شریف کو ماہانہ ایک لاکھ روپیہ پنشن ، ایک گاڑی ، چار ملازم اور سکیورٹی ملے گی ۔ قومی اخبار کے مطابق نواز شریف کو سابق وزیر اعظم ہونے پر تمام مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قانون کے تحت مستقل اور نگران وزیر اعظم رہنے والے ممبر قومی اسمبلی کو تاحیات پنشن ، سرکاری گاڑی ، ڈرائیور، پرسنل اسٹاف آفیسر، نائب قاصد، خانساماں اور سکیورٹی مہیا کی جائے گی ۔
وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم کو پنشن و مراعات کا حق ملے گا۔ ماہرین کے مطابق نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ اور وہ قانونی طور پر تین پنشن لینے کے حقدار ہیں۔
