نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی : زاہد حامد

اسلام آبا د (میڈیا پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد حامد نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قیادت نے نواز شریف کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بیرسٹر ظفراللہ اور زاہد حامد نے قیادت کوسپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی معاملات پرتفصیلی بریفنگ دی۔ رہنما زاہد حامد کا کہنا ہے کہ قیادت نے سپریم کورٹ میں نااہلی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کے درخواست دائر کر نے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …