سابق وزیر اعظم نواز شریف کا وطن واپسی کا پروگرام تبدیل

لاہور (میڈیا پاکستان) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان واپسی کا پروگرام تبدیل کر دیا، سابق وزیر اعظم اب دو دن کے وقفے سے 24 اکتوبر کی صبح لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد فوری وطن واپسی کا پروگرام بنایا ہے تاکہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر سکیں۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف اب دو روز کے وقفے سے 22 اکتوبر کی بجائے 24 اکتوبر کو لندن سے واپس لاہور پہنچیں گے۔میاں محمد نواز شریف لندن کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر واپسی کے لیے روانہ ہوں گے اور 24 اکتوبر کی صبح آٹھ بجے کے بعد لاہور پہنچ جائیں گے۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی لاہور واپسی پر کارکنوں کی بڑی تعداد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرے گی، سابق وزیر اعظم 24 اکتوبر کی شام لیگی رہنمائوں کے اجلاس میں فرد جرم عائد ہونے کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …