شہباز شریف کیسے وزیراعظم بن سکتے ہیں؟جب ان کے خلاف جائیں گے تو پھر کہا جائے گا کہ سازش ہو رہی ہے:ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری

اسلام آباد(میڈیا پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیسے وزیراعظم بن سکتے ہیں،حدیبیہ پیپرزمل میں وہ مرکزی ملزمان میں شامل ہیں ،اپوزیشن جماعتیں جب اس کے خلاف ہو گی تو پھر کہا جائے گا کہ سازشیں ہو رہی ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے آج کی گئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے خطاب کو پاکستان تحریک انصاف نے آڑے ہاتھوں لیا ہے ،ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز شہباز شریف کو کیسے وزیراعظم کے لئے نامزد کر سکتی ہے ،انہوں نے تو بڑے بھائی سے زیادہ کارنامے سر انجام دئیے ہیں،شہباز شریف تو حدیبیہ پیپرملزکیس کے مرکزی ملزمان میں سرفہرست ہیں اس کے علاوہ انہوں نے التوفیق انویسٹمنٹ کے اتارے گئے قرضوں کاحساب بھی دینا ہے۔

عمران خان نے اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کے لئے شیخ رشید کا نام پیش کر دیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کسی صورت بھی اقتدار گھر سے جانے نہیں دے گا۔سابق وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرکے عدالتی احکامات ہوامیں اڑانےکی کوشش کی گئی،شیم ،شیم کے نعرے لگوا کر بھی شرمناک حرکت کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ خطاب کی آڑ میں سپریم کورٹ کے خلاف اشتعال برپا کرنے کی سوچی سمجھی کوشش کی گئی۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایک جرم پر نا اہل کیا گیا ہے،افسوس ہے کہ نواز لیگ کے اجلاسوں میں ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی روایت ترک نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …