ن لیگ کا غیر رسمی اجلاس طلب ،چوہدری نثار وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے

اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن )پاناما کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد نئے وزیر اعظم کے حوالے سے غور کرنے کے لیے ن لیگ کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے چوہدری نثار بھی وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کا غیر رسمی اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گاجس میں چوہدری نثار ،شہباز شریف ،اسحاق ڈار ،خواجہ سعد رفیق ،سردار مہتاب عباسی ،برجیس طاہر ،احسن اقبال ،شاہد خاقان عباسی اور عبد القادر بلوچ شرکت کر رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے اس اجلاس میں ن لیگ نئے وزیر اعظم کو لانے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …