وزیر اعظم نواز شریف نا اہل نہیں بلکہ تا حیات نا اہل قرار، اقامہ نا اہلی کی وجہ بنا: اٹارنی جنرل

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) وزیر اعظم نواز شریف کو صرف نا اہل ہی قرار نہیں دیا گیا بلکہ تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے اور ان کی نا اہلی کی وجہ ان کا اقامہ بنا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وزیر اعظم کی نا اہلی کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقامہ ان کی نا اہلی کی وجہ بنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …