قومی ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں دو فائٹس جیت لی

برازیل(میڈیا92نیوزآن لائن) برازیل میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے انعام بٹ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے روز دونوں فائٹس جیت لی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے انعام بٹ نے پہلے روز دو فائٹس کی اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔پہلے راؤنڈ میں انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو چت کیا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے آزربائیجان کے پہلوان کو مات دی۔کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ریسلرز آج بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں میزبان ملک کے ریسلر سے مقابلہ کریں گے، سیمی فائنل فائٹ بھی آج ہی ہوگی ۔قومی ریسلر انعام بٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …