پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کواپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، اعزاز چوہدری

نیو یارک(میڈیا پاکستان) امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے۔پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے سنیٹرالیزابیتھ وارن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اعزازچوہدری نے سنیٹر کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، پاکستان کے سرحدی علاقے تمام دہشت گرد گروپوں سے خالی ہو چکے، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کررکھا ہے اورافغانستان میں امن و استحکام افغانوں کی اپنی قیادت میں سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے۔
اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان سرحد ی انتظام کومزید بہترکرنے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے جب کہ سنیٹرالیزابیتھ وارن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …