ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس : سلطانی گواہ بننے کے سوال پر ظفر حجازی نے لاحول ولا قوة پڑ کر صحافی کو خاموش کرا دیا

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) ایس ای سی پی کے معطل چیئرمین ظفر حجازی نے سلطانی گواہ بننے کے سوال پر لاحول ولا قوة پڑھ کر صحافی کو خاموش کرا دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف خاندان کی حمایت کیلئے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے مقدمے میں گرفتار چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کو اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیاجہاں عدالت نے انکا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے 29جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم سنایا ۔
سماعت کے بعد عدالت سے واپسی پرظفر حجازی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے کس چیز کی سزا مل رہی ہے ۔صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ اس کیس میں سلطانی گواہ بنیں گے؟، جس پر ظفر حجازی نے کہا کہ لاحول ولا قوة ۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …