لاہور(میڈیا پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ میں کریک ڈاؤن کے دوران فوڈز پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت،ناقص اور کیمیکل سے تیار خوردنی اشیا تیار کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے جس میں اب تک درجنوں فیکٹریوں پروڈکشن یونٹس کو بند کر دیا گیا اسی حوالے سے کارروائی کے دوران ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے دوساکو چوک شیخوپورہ روڈ کے قریب واقع یونٹ کو ناقص صفائی پر سیل کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا یونٹ میں مکھیاں اور کیڑے مکوڑے بھی پائے گئے تھے جس پر 8 من ناقص اشیاخورد و نوش موقع پر تلف کر دیں۔
