آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض(میڈیا پاکستان) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصاً فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …