لاہور(میڈیا پاکستان)محکمہ سول ڈیفنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ایل پی جی مافیا کے خلاف ایکشن،ایک ہی دن میں 33مقدمات درج کرکے ریکارڈ قائم کردیا ،ڈی سی لاہور کی ہدائت پر کارروائی کی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سعید کی خصوصی ہدائت کے بعد محکمہ سول ڈیفنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاری عالم شیر نے شہرکے مختلف علاقوں میں قائم ایل پی جی کی دکانوں اور گوداموں کے خلاف ایکشن لے کر ایک دن میں 33مقدمات درج کرکے مالکان اور اس میں ملوث افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن اسلام پورہ،والٹن روڈ،چونگی امرسدھو،چندرائے روڈ،کچا جیل روڈ ،اقبال ٹاؤن،سمن آباد اور کینٹ کے میں مقدمات کے اندراج کروا کر 25افراد کو موقع کر گرفتار کرواد دیا جبکہ ماقی ماندہ 8افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ سول ڈیفنس کے ریکارڈ کے مطابق ایک دن میں 33 مقدمات کا اندراج پنجاب میں ایک نیا ریکارڈ ہے کیونکہ ماضی میں اتنی بڑی تعداد میں ایک دن میں مقدمات کے اندراج نہ ہوئے ہیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاری عالم شیر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سعید کی سخت ہدایات ہیں کہ شہر میں ایل پی جی مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے جس کے لئے اب روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی کی دوکانوں اور گوداموں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا جس کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک شہر سے اس مافیا کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے ۔
