عمران خان کے کیسز کا معاملہ، پی ٹی آئی قیادت آج سرجوڑ کر بیٹھے گی

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) عمران خان کے کیسز کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت آج سرجوڑ کربیٹھے گی۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس تین بجے بنی گالہ میں طلب کر لیا گیا۔عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ہونے والے پارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی حالات کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں عمران خان کے زیر سماعت کیسز بھی زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، شیریں مزاری، اسد عمر، فواد چوہدری سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہوں گے۔ عمران خان کے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے کیسز کے حوالے سے پارٹی قیادت آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔ پارٹی کے بعض رہنما ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …