حکومت کا ملک بھر میں نئے سیاحتی زون قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحتی مقامات کی کمی نہیں۔ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بین الاقوامی ماڈلز سے مدد لی جائے گی۔
ملک میں سیاحت کی فروغ سے متعلق وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، پنجاب کے وزیر سیاحت یاسر ہمایوں، خیبر پختونخوا (کے پی) وزیر سیاحت عاطف خان اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں آٹھ جبکہ کے پی میں گیارہ سیاحتی زون بنائے جائیں گے تاکہ سیاحت کو فروغ حاصل ہوسکے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں کے پی سیاحتی ایکٹ 2019 کے مسودے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
عمران خان نے تمام نئے سیاحتی مقامات سے متعلق ویب سائٹس بنانے کی بھی ہدایت کی جہاں ان کے بارے میں مکمل تفصیلات موجود ہوں۔
دوسری جانب وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت مجوزہ ٹورازم ایکٹ پرخصوصی اجلاس

خیبرپختونخوا(کے پی) میں سیاحتی زونز جابہ ، منکیال، بایون سوات، بیر مگلشت، گولین قالشت چترال، بروائی ناران ، ماہابان بونیر میں بنائے جائیں گے۔ کے پی میں ٹورازم ایکٹ کے تحت سیاحتی مقامات کو ٹورازم زون کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت مجوزہ ٹورازم ایکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹورزم زونز میں سیاحوں کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زونز میں معیاری ہوٹلز، بچوں کے لیے پارکس، گرین بیلٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔
محمود خان نے کہا کہ سیاحت کی فروغ کے لیے صوبے میں اب تک 20 مقامات کا تعین کیا جا چکا ہے، سوات،چترال،مالاکنڈ میں مزید 9 سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو پاکستان کا سیاحتی مزکر بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایکٹ کے ذریعے صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں اور معیشت کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …