اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی ۔
جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جہانگیر ترین کی آف شو ر کمپنی سے متعلق نااہلی کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان کی نااہلی سے متعلق سماعت پر کارروائی پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کے بیرون ملک ہونے کے سبب روک دی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
عمران خان کی اف شور کمپنی سے متعلق انکے وکیل نعیم بخاری دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ جہانگیر ترین کی آف شور کمپنی کے معاملے پر عدالت عظمیٰ آج سماعت کریگی۔