ایم ایم اے کی بحالی کیلئے مذہبی جماعتیں سرگرم، 9 نومبر کو اجلاس کا فیصلہ

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کے گھر ہونے والے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان نے کی۔ اجلاس میں جے یو آئی ف، س اور پی کے علاوہ، جماعت اسلامی، جمعیت اہلحدیث اور شیعہ علماء کونسل کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی اقدار کی سربلندی اور سیاست میں مشترکہ کردار پر اتفاق ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اجلاس میں مولانا ابو تراب کے اغواء پر تشویش ظاہر کی گئی ہے اور انہیں بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …